مستعفی ہونے کے بعد وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا پہلابیان آگیا

11:26 PM, 25 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: مستعفی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز سے ملاقات میں آج زبانی استعفیٰ پیش کیا ہے۔ 

اپنے ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان پہنچ کر باضابطہ طور پر استعفیٰ دوں گا۔ پاکستان کا دو مرتبہ وزیر خزانہ رہنے پر مجھے فخر ہے۔ پاکستان زندہ باد ۔

واضح رہے کہ لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور انہیں نیا وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوا تھا۔ 

مزیدخبریں