ایشیا کپ سپر فور میں آج بڑا مقابلہ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹکراؤ، فاتح ٹیم بنے گی فائنل کی دوسری ٹکٹ ہولڈر

12:37 PM, 25 Sep, 2025

دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج گرین شرٹس کا سامنا بنگلہ دیش سے ہوگا، جہاں فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔ میچ دبئی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پاکستان کو فائنل کا دروازہ کھولنے کے لیے ہر صورت ٹائیگرز کو شکست دینی ہوگی۔

آج جیتنے والی ٹیم اتوار کو بھارت کے ساتھ فائنل میں مقابلہ کرے گی۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں ہیں، تاہم حسن نواز کے میچ میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 25 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 20 جبکہ بنگلہ دیش نے 5 میچز جیتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز کا مزاج جارحانہ ہے اور وہ فائنل کے لیے مکمل تیار ہیں۔ شاہین نے کہا کہ پاکستان یہاں ایشیا کپ جیتنے آیا ہے اور ہر میچ میں سو فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں