کلاسیکی موسیقی کے بے مثل سفیر، اسد امانت علی خان کی 70ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

03:55 PM, 25 Sep, 2025

لاہور : پاکستان کی موسیقی کی دنیا میں کلاسیکی موسیقی کی جان کہلانے والے گلوکار اسد امانت علی خان آج اپنی 70ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ 25 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہونے والے اسد امانت علی خان نے اپنے والد، استاد امانت علی خان سے گائیکی کا شاندار ورثہ حاصل کیا، مگر انہوں نے اپنی منفرد آواز اور انداز سے اس فن کو نئی پہچان دی۔

اسد امانت علی خان نے محض 10 سال کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا اور اپنے خاندان کی موسیقی کو دنیا بھر میں پہچان دلائی۔ ان کی آواز میں غزل اور کلاسیکی راگوں کی ملی جلی شان اور تاثیر نے سننے والوں کے دلوں کو چھو لیا۔

اپنے والد کی گائی ہوئی غزل "انشا جی اٹھو اب کوچ کرو" سے انہیں ابتدائی پہچان ملی، لیکن اصل شہرت انہیں "عمراں لنگھیاں پباں بھار" جیسی شاندار غزلوں نے دی۔ ان کے مشہور گانوں میں "کل چودھویں کی رات تھی"، "آنکھیں غزل ہیں آپ کی"، "گھر واپس جب آؤ گے تم" اور "عمراں لنگھیاں پباں بار" شامل ہیں جنہوں نے کلاسیکی موسیقی کے شائقین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی۔

حکومت پاکستان نے 2007 میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ بدقسمتی سے اسی سال لندن میں ان کا انتقال ہو گیا، مگر ان کا موسیقی کا خزانہ آج بھی زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

مزیدخبریں