توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کےلیے مقرر

12:44 PM, 25 Sep, 2025

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں درخواستوں کی سماعت 7 اکتوبر کو مقرر کی ہے، جس کی نگرانی جسٹس انعام امین منہاس کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اس مقدمے کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔ یہ بریت کی درخواستیں جنوری میں عدالت میں دائر کی گئی تھیں اور اب ان پر سماعت متوقع ہے۔

مزیدخبریں