آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو کے خلاف پاکستان کی درخواست منظور کرلی

01:35 PM, 25 Sep, 2025

دبئی / لاہور :  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جمع کرائی گئی شکایت کو ابتدائی طور پر منظور کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ معاملہ پاکستان اور بھارت کے حالیہ گروپ میچ کے بعد سامنے آیا، جب سوریا کمار یادیو نے مبینہ طور پر سیاسی نوعیت کے جملے ادا کیے، جنہیں کھیل کی روح اور ضابطہ اخلاق کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان نے اس واقعے پر دو آفیشل رپورٹس آئی سی سی کو جمع کروائیں، جن میں کہا گیا کہ سوریا کمار کا رویہ کھیل کی ساکھ کو متاثر کرنے والا تھا۔ میچ ریفری رچی رچڈسن نے بھی ای میل کے ذریعے اس مؤقف کی تائید کی ہے، اور کہا ہے کہ کھلاڑی کا طرزِ عمل کرکٹ کے وقار کے خلاف تھا۔

آئی سی سی ذرائع کے مطابق شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور باضابطہ سماعت آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر سوریا کمار یادیو کو جرمانہ یا معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزیدخبریں