چین اور امریکا اپنے عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ

09:46 AM, 25 Sep, 2026

اشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا اپنے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور متوازن تجارتی تعلقات کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ سکیورٹی، سپر انٹیلی جنس اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے درمیان متعدد معاملات پر اتفاق ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے درمیان محاذ آرائی دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ہوگی، جبکہ دونوں بڑی طاقتوں کو باہمی احترام کا رشتہ برقرار رکھنا چاہیے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکا کو ہار جیت کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ دنیا اس وقت بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور مصنوعی ذہانت کی ترقی انسانی کنٹرول میں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس آمد پر چینی صدر شی جن پنگ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ چینی صدر نے اہلیہ کے ہمراہ فوجی پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بمبار اور لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے چینی صدر کو سلامی بھی پیش کی۔

مزیدخبریں