شی جن پنگ کا امریکا اور ایران پر مفاہمت کی طرف واپسی پر زور

10:25 AM, 25 Sep, 2026

واشنگٹن: چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں امریکا اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی جانب واپس آنے پر زور دیا ہے۔

 شی جن پنگ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران ایک جامع معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے، جس میں جوہری معاملے سمیت دیگر باہمی اختلافات کا حل بھی شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور مفاہمت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔

 دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں چینی ہم منصب شی جن پنگ کے اعزاز میں پروقار عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور باہمی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 چینی صدر نے امریکی صدر کی جانب سے پرتکلف میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان محاذ آرائی دونوں طاقتوں کے لیے نقصان دہ ہوگی۔ انہوں نے باہمی احترام، تعاون اور مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیدخبریں