فیک نیوز کے خلاف سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، مؤثر مانیٹرنگ کی ہدایت

03:13 PM, 25 Sep, 2026

کراچی: سندھ حکومت نے جعلی اور گمراہ کن خبروں کی روک تھام کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اجلاس ہوا، جس میں فیک نیوز کی روک تھام اور مؤثر میڈیا حکمت عملی سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات اور محکمہ اطلاعات کے تمام شعبوں کے ڈائریکٹرز کو جعلی خبروں کی مانیٹرنگ مؤثر بنانے اور بروقت میڈیا حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔

 شرجیل میمن نے کہا کہ جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات کے ذریعے کسی بھی شخص یا ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو فیک نیوز کی نشاندہی اور اس کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

مزیدخبریں