فیول ریلیف سکیم، 58 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد رجسٹرڈ، 61 لاکھ سے زائد ٹوکن جاری

04:26 PM, 25 Sep, 2026

اسلام آباد: فیول ریلیف سکیم کے تحت اب تک 58 لاکھ 75 ہزار 199 افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جبکہ 61 لاکھ 31 ہزار 781 ٹوکن جاری کیے جا چکے ہیں۔

وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ نے نیوز کانفرنس کے دوران فیول ریلیف سکیم سے متعلق تازہ اعداد و شمار سے آگاہ کیا۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت کا مقصد فیول ریلیف براہِ راست حقدار شہریوں تک پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکیم کے ذریعے مستحق افراد کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں