شی جن پنگ سے انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، امریکا اور چین کیلئے بڑے اقدامات ہونے والے ہیں : امریکی صدر ٹرمپ

09:52 PM, 25 Sep, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے لیے بڑے اقدامات ہونے والے ہیں۔

 ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ بھی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے لیے ’’سپر انٹیلی جنس‘‘ کی اصطلاح استعمال کرنے کے خیال کو پسند کرتے ہیں۔

 امریکی صدر کے مطابق مصنوعی ذہانت کا موجودہ نام ’’غلط اور نامکمل‘‘ ہے، جبکہ ’’سپر انٹیلی جنس‘‘ زیادہ درست اور اہم نام ہے۔

 ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور پیش رفت کے امکانات موجود ہیں۔

 تاہم چینی صدر کی جانب سے اے آئی کا نام باضابطہ طور پر ’’سپر انٹیلی جنس‘‘ رکھنے کی واضح تصدیق سامنے نہیں آئی۔ چینی سرکاری بیان میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون، خطرات سے نمٹنے اور اے آئی کو انسانی کنٹرول میں رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں