بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی جاں بحق

بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی جاں بحق
کیپشن: محمد سہیل آج دم توڑ گیا تاہم اس کی موت کی وجہ اب تک سامنے نہ آ سکی۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

نئی دہلی: بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی ماہی گیر جاں بحق ہو گیا تاہم اس کی موت کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔

کراچی کے رہائشی محمد سہیل کو بھارتی فورسز نے 2016 میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

جیل میں قید محمد سہیل آج دم توڑ گیا تاہم اس کی موت کی وجہ اب تک سامنے نہ آ سکی۔

اس سے قبل 20 فروری کو بھارتی صوبے راجستھان میں جے پور کی سینٹرل جیل میں قید شاکر اللہ نامی پاکستانی قیدی کو جیل میں پتھر مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔