بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 4 زخمی

12:17 AM, 26 Apr, 2025

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بنوں کے علاقے میں خوارج کے ٹھکانے پر کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا جس میں سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے خفیہ ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں خوارج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں