کاکول : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پہلگام واقعہ پر عالمی اور غیرجانبدار تحقیقات کے لیے تیار ہے، تاہم اگر بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانی روکے گا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، 90 ہزار جانیں قربان ہوئیں اور اربوں ڈالر کا نقصان اٹھایا گیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر اور غزہ جیسے دیرینہ مسائل کے حل میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
شہباز شریف نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان پرامن تعلقات چاہتا ہے لیکن اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔