پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ 30 اپریل تک جاری

11:55 AM, 26 Apr, 2025

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں 30 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے بڑھنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ تاہم، 30 اپریل کے بعد بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔

مزیدخبریں