کراچی: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28 اپریل کے بجائے 5 مئی سے ہوں گے

01:49 PM, 26 Apr, 2025

کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اب 5 مئی سے شروع ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ دو اہم وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا: ایک، طلبہ کو فزکس، کیمسٹری اور ریاضی کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے، اور دوسرا، کچھ امتحانی مراکز میں میٹرک کے امتحانات جاری ہونے کے باعث انتظامی رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

بورڈ نے طلبہ اور والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق امتحانات کی تیاری جاری رکھیں۔

مزیدخبریں