اوپن اے آئی کا نیا اقدام: ڈیپ ریسرچ فیچر کا لائٹ ورژن متعارف

09:50 PM, 26 Apr, 2025

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے اوپن اے آئی نے اپنے ڈیپ ریسرچ فیچر کے ایک ہلکے (لائٹ) ورژن کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس نئے ورژن کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو جدید تحقیقاتی سہولیات تک آسان اور مفت رسائی فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ نیا ورژن کمپنی کے O4-mini ماڈل پر مبنی ہوگا۔ اگرچہ یہ اصل ڈیپ ریسرچ فیچر جتنا ہیوی ڈیوٹی نہیں ہوگا، لیکن اپنی صلاحیتوں میں کسی سے کم بھی نہیں ہوگا۔
نیا لائٹ ورژن ویب پر براہِ راست سرفنگ کر سکے گا، تازہ ترین ڈیٹا حاصل کر سکے گا اور تیز رفتار جوابات فراہم کرے گا۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ صارفین اس سہولت کو بلا معاوضہ استعمال کر سکیں گے۔

اوپن اے آئی کے ترجمان کے مطابق، اگرچہ ڈیپ ریسرچ کے اس ورژن کے جوابات نسبتاً مختصر ہوں گے، تاہم معیار اور درستگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صارفین کو جامع اور قیمتی معلومات کم وقت میں فراہم کی جائیں گی تاکہ تحقیق کا عمل مزید موثر اور آسان ہو جائے۔

ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اوپن اے آئی کا یہ اقدام مصنوعی ذہانت کی خدمات کو عوامی سطح پر زیادہ قابل رسائی بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

مزیدخبریں