پی ایس ایل11: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

12:21 AM, 26 Apr, 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ زلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل 83 اور بابر اعظم 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ فخر زمان 58 رنز اور ڈینئل سیمز 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس میچ میں پشاور زلمی کو پی ایس ایل 11 میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور قلندرز کی فتح کے بعد کراچی کنگز کی پلے آف کی دوڑ سے باضابطہ طور پر چھٹی ہو گئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز چوتھی پوزیشن پر آ گئی ہے جبکہ حیدرآباد کنگز مین اب بھی پلے آف کی دوڑ میں موجود ہے۔ حیدرآباد کنگز مین کو پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے راولپنڈیز کے خلاف اپنا اگلا میچ جیتنا ہوگا۔

مزید یہ کہ بہتر رن ریٹ کے لیے حیدرآباد کنگز مین کو لاہور قلندرز کے خلاف 84 رنز سے بڑی جیت درکار ہوگی یا دوسری بیٹنگ کی صورت میں 9.5 اوورز میں ہدف حاصل کرنا ہوگا۔
 
 
 

مزیدخبریں