مقبوضہ کشمیر میں پولیس کیمپ پر حملہ، تین اہلکار ہلاک

07:46 PM, 26 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

پلواما: مقبوضہ کشیمر میں مسلح افراد نے ایک پولیس کیمپ پر حملہ کر کے تین اہلکار ہلاک کر دیے۔

بتایا گیا ہے کہ کم از کم دو مسلح مجاہد پلواما کے جنوب میں واقع ایک پولیس کیمپ میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ اس واقعے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ فی الحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں