ٹرمپ کی آج مودی سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہو گی

ٹرمپ کی آج مودی سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہو گی
کیپشن: ٹرمپ مقبوضہ وادی میں جاری کرفیو کو ہٹانے کا مطالبہ کریں گے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ امریکی میڈیا

پیرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فرانس میں نریندر مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر باز پرس کریں گے۔ ٹرمپ فرانس میں جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر آج بھارتی پردھان منتری سے ملاقات کریں گے۔ امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نریندر مودی سے ملاقات کے دوران ان سے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات چیت ہو گی ۔

امریکی حکام کے مطابق امریکی صدر نریندر مودی پرمسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے اور مقبوضہ وادی میں جاری کرفیو کو ہٹانے کا مطالبہ کریں گے۔

امریکی صدر اس سے پہلے کشمیر کی صورتحال کو تباہ کن قراردیتے ہوئے اسکے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں۔ پیرس میں مودی کے دورے کےدوران پاکستانی کمیونٹی سمیت مقامی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایفل ٹاور پر ہونے والے اس احتجاج میں لوگوں نے بھارت دہشت گرد ملک کے نعرے لگائے۔