اسلام آباد :حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم ربیع الاول سے عشرہ جشن رحمت اللعالمینؐ مذہبیت کے جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسلام آباد میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔
سردار یوسف نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں اور قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب گورنر ہاؤس سندھ میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں علماء کرام نے شرکت کی۔ گورنر کامران ٹیسوری نے بتایا کہ یکم سے 30 ربیع الاول تک مختلف محافل اور پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ گورنر نے وضاحت کی کہ عید میلاد کے پروگرام کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے اور گورنر ہاؤس کے کسی پروگرام میں عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال نہیں کیا جاتا۔