پبلک سروس کمیشن کا بڑا فیصلہ، اب تمام امتحانات صرف ایم سی کیوز پر مشتمل ہوں گے

Big ,Decision ,Public Service Commission, All Exams , MCQs,Neonews

04:57 PM, 26 Aug, 2025

اسلام آباد: وفاقی پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سرکاری ملازمت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے تمام تحریری امتحانات ختم کر کے ان کی جگہ صرف ایم سی کیوز (MCQs) پر مشتمل امتحانی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ پبلک سروس کمیشن کے 175 ویں اجلاس میں کیا گیا اور یہ نیا نظام 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ نئے امتحانی فارمیٹ کا اطلاق گریڈ 16 سے 21 تک کے تمام عہدوں پر جنرل ریکروٹمنٹ کے تحت کیا جائے گا۔

پبلک سروس کمیشن کے مطابق بی ایس 16 اور 17 کی سطح کے امیدواروں کے لیے 100 نمبروں پر مشتمل ایک ایم سی کیوز پیپر ہوگا۔ غلط جواب دینے پر منفی مارکنگ کی جائے گی، جس کے تحت ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر کاٹے جائیں گے۔

پاس ہونے کے لیے امیدواروں کو 100 میں سے کم از کم 40 سے 50 نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد امتحانی عمل کو زیادہ شفاف، مؤثر اور معروضی بنانا ہے۔

وفاقی پبلک سروس کمیشن کے اس فیصلے کو امیدواروں کی بڑی تعداد نے خوش آئند قرار دیا ہے، کیونکہ اس سے امتحانات کے نتائج جلد آنے کی توقع ہے اور عمل مزید معیاری ہوگا۔

مزیدخبریں