ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز 2025: پاکستان سمیت METAP خطے میں شاندار تخلیقی مہمات کا چہرہ

07:32 PM, 26 Aug, 2025

اسلام آباد / کراچی :ٹک ٹاک نے METAP (مشرقِ وسطیٰ، ترکیہ، افریقہ، پاکستان، اور جنوبی ایشیا) خطے میں ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز 2025 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس ایونٹ میں تخلیقی اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل برانڈ مہمات کو تسلیم کیا جائے گا۔ یہ تقریب دسمبر 2025 میں ریاض، سعودی عرب میں منعقد کی جائے گی

ایوارڈز کا مقصد وہ مہمات تسلیم کرنا ہے جو ٹک ٹاک کی منفرد طرز کو اپنانے کے ساتھ مؤثر اشتہاری تجربات پیش کرتی ہیں۔گزشتہ سال کے کامیاب ایڈیشن کی روشنی میں، 2025 کے ایڈ ایوارڈز میں ایک بار پھر خطے کی بہترین اور تخلیقی مہمات کو سراہا جائے گا

 مہمات 1 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2025 میں ٹک ٹاک پر چلی ہوں۔یہ  عمل 18 اگست سے جاری ہےاور 31 اکتوبر 2025 کو بند ہوجائے گا۔شمولیت METAP کے درج ذیل ممالک تک محدود ہے: پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، لبنان، عراق، مصر، ترکیہ، مراکش، کینیا، نائیجیریا، جنوبی افریقہ، قازقستان، آذربائیجان، قبرص، بنگلہ دیش اور سری لنکا۔

اہم کیٹیگریوں میں  اٹس دی کری ایٹو فار میں، کمیونٹی کور،  فل فنل فلیکس، بگ برینڈنگ انرجی، گول ڈگر،بوجی آن اے بجٹ، سائونڈ  آن پلیز، دی پیپلز  چوائس ، دی گوٹ( گریٹیسٹ آف آل ٹائم ) شامل ہیں۔ تمام کیٹیگریز میں جمع کرائی گئی درخواستیں G.O.A.T ایوارڈ کے لیے بھی امیدوار ہوں گی۔
اس بارے میں  شادی قندیل (جنرل منیجر، گلوبل بزنس سولوشنز، METAP) نے کہا کہ  پچھلے سال کی کامیابیوں کے بعد ہم 2025 کے ایڈ ایوارڈز ریاض میں منعقد کرنے پر خوش ہیں۔ یہ ایوارڈز ثقافتی لمحات پیدا کرنے، خوشیاں بکھیرنے، اور ٹھوس کاروباری نتائج فراہم کرنے والی مہمات کا جشن ہیں۔ ہم METAP سے توقعات سے بڑھ کر تخلیقی کام دیکھنے کو بےچینی سے منتظر ہیں۔ فاتحین کا اعلان دسمبر میں  ہو گا۔

مزیدخبریں