پمز نرسری آتشزدگی، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، فوری تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم

11:55 AM, 26 Aug, 2026

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے باعث نومولود بچوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ایسا افسوسناک واقعہ ناقابلِ تلافی ہے، آتشزدگی کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ واقعے پر دل رنجیدہ ہے، غمزدہ والدین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں