پمز سانحہ، نواز شریف کا اظہارِ افسوس، مریم نواز کی ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

02:54 PM, 26 Aug, 2026

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ معصوم بچوں کی اموات پر دل رنجیدہ ہے اور وہ غمزدہ والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے سخت کارروائی کی جائے۔

نواز شریف نے کہا کہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پمز آتشزدگی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں میں آگ بجھانے والے آلات کی موجودگی، فعالیت اور دیگر حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

مزیدخبریں