وفاقی حکومت سے کئی شکایات ہیں:قائم علی شاہ

04:37 PM, 26 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

سکھر: سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کے وفاقی حکومت سے کئی شکایات ہیں، جب دہشتگرد رحمان بھولا کو تھائی لینڈ سے گرفتار کیا جاسکتا ہے تو محترمہ بینظر بھٹو قتل کیس کے اہم ملزم پرویزمشرف کو انٹر پول کے ذریعے کیوں نہیں لایا جاسکتا۔سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کے پرویزمشرف کے معاملے پر ن لیگ کے موقف میں نرمی ہے ہمیں متعدد بار کہہ چکے تاہم اختیار ہونے کے باوجود وفاق پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کے لیئے کوشش نہیں کررہا۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ آٹھ برس سے این ایف سے ایوارڈ سمیت سندھ کے دیگر مسائل کو وفاق نے نظرانداز کیا ہے تاہم اسکے باوجود ہم نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیئے مفاہمت کی سیاست کو جاری رکھا ہے کیوں کے محترمہ بینظر بھٹو نے خود مفاہمت کی سیاست کا آغاز کیا تھا اور پارٹی کو مفاہمت جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی

مزیدخبریں