دمشق: پانی کی فراہمی مسلسل تیسرے روز منقطع

دمشق: پانی کی فراہمی مسلسل تیسرے روز منقطع

دمشق: شامی دارالحکومت دمشق میں عوام کو مسلسل تیسرے دن پانی کی فراہمی میں ناغے کا سامنا کرنا پڑا۔ شامی حکام نے اپوزیشن گروپوں پر پانی کے ذرائع کو ڈیزل سے آلودہ کر دینے کا الزام لگایا ہے۔

دمشق کے نواح میں پانی فراہم کرنے کی ذمے دار واٹر اتھارٹی کے مطابق متعلقہ حکام اس وقت محفوظ اضافی وسائل کو استعمال میں لا رہے ہیں اور آئندہ چند روز کے دوران پانی کی صورت حال بہتر ہوجائے گی۔ شامی حکام کے نزدیک شمار کیے جانے والے ایک اخبار الوطن نے الزام عائد کیا تھا کہ مسلح تنظیموں دمشق آنے والے پینے کے پانی کو گندگی اور ڈیزل سے آلودہ کر دیا ہے۔

اخبار کے مطابق پانی کے ادارے کے ڈائریکٹر محمد الشیاح کا کہنا ہے کہ دستیاب وسائل کے تحت دو روز پانی کا ناغہ ہوگا اور ایک روز پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پانی کے اضافی ذخیرے کے کنووں سے 1.5 لاکھ کیوبک میٹر پانی پمپ کیا جا رہا ہے۔

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ مذکورہ بحران کے نتیجے مین پانی کی پیک بوتلوں کی طلب میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے اور بازاروں میں ان کی بھی قلت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں