کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ

 کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ: مریم ٹوئیٹر اکائونٹ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا ۔

نیو نیو ز ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال کے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے  سابق وزیراعظم کا تقریباََ پیتالیس منٹ تک معائنہ کیا ۔ڈاکٹروں نے نواز شریف کا بلڈ پریشر نارمل بتایا ہےجبکہ گھر سے بھیجی گئی ادویات بھی دے دی گئیں ہیں ۔
دوسری طرف پمز نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دےدیا،میڈیکل بورڈ 8 ڈاکٹروں پر مشتمل ہوگا، جن میں ڈاکٹر تنویر خالق، ڈاکٹر رؤف نیازی سمیت دیگرشامل ہوں گے۔میڈیکل رپورٹ شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات سال کی سزا کے بعد لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔ گزشتہ رات مریم نواز نے ان سے ملاقات کی تھی ۔ 

ڈاکٹروں نے گھر سے لایا گیا کھانا کھانے کی اجازت دے دی ہے ۔ آج انہیں قید ی نمبر بھی الاٹ کر دیاگیا ہے ۔