عامر خان کیساتھ تعلقات کی خبروں پر فاطمہ ثنا شیخ کا میڈیا کو دبنگ جواب

عامر خان کیساتھ تعلقات کی خبروں پر فاطمہ ثنا شیخ کا میڈیا کو دبنگ جواب
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بالی ووڈ سٹار عامر خان کے اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ تعلقات کی خبریں بالی وڈ میں گردش کرنے لگی ہیں جس کی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے سختی سے تردید کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ میں ان دنوں سپر سٹار عامر خان کے اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ تعلقات کی خبریں زیر گردش ہیں جس پر میڈیا میں آئے روز نئے بیانات سامنے آ رہے ہیں ، فاطمہ ثنا شیخ نے میڈیا انٹرویو کے دوران بتایا کہ سب سے پہلے میری والدہ نے ٹی وی پر یہ خبر پڑھی کہ تمھارے اور عامر خان کے متعلق میڈیا میں کچھ خبریں چل رہی ہیں ۔

جب میں نے ان تصاویر کا جائزہ لیا اور ہیڈ لائنز کو پڑھا تو میرے غصے کی انتہا نہیں تھی شاید کوئی غصے والا شخص ہوتا تو حملہ آور ہی ہو جاتا لیکن میں ایسی نہیں ہوں ، میڈیا کا کام ہے خبروں کو مصالحہ لگانا اور عوام کا کام ہے باتیں کرنا وہ کریں گے مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں مجھے اس قسم کی افواہوں پر کان دھرنے کی ہرگز کوئی ضرورت نہیں ہے۔