لاہور میں بسنت پر بسیں اور رکشے تین دن فری چلیں گے

04:00 PM, 26 Dec, 2025

لاہور:  پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے ایک اہم اجلاس میں بسنت کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر اور انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ اقدام عوام کو موٹر سائیکل کے استعمال سے بچانے اور حادثات کے خطرات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 30 دسمبر سے ڈور اور پتنگوں کی مینوفیکچرنگ کی اجازت بھی دی جائے گی تاکہ لوگ بسنت کے جشن کی تیاری کر سکیں۔

مزیدخبریں