لندن :چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ایشز سیریز میں غیر معمولی کارکردگی دیکھنے کو ملی، جب پہلے ہی دن 20 وکٹیں گر گئیں۔
انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس میں مائیکل نیسر نے 4 وکٹیں اور اسکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور بغیر کسی نقصان کے 4 رنز بنا لیے۔