پاکستان نے برطانیہ میں احتجاج پر ڈیمارش جاری کردیا، پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

05:39 PM, 26 Dec, 2025

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے برطانیہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے بعد برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن میٹ کینل کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں دن دو بجے کے قریب احتجاج کا ریکارڈ فراہم کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں۔

پاکستان کی جانب سے برطانیہ کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین کو ایک سیاسی جماعت کے برطانیہ میں آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے اکٹھا کیا گیا تھا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے خلاف اشتعال انگیز زبان استعمال کی اور فیلڈ مارشل کو  قتل کرنے کی دھمکیاں دی، جسے وزارت خارجہ نے انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے برطانیہ سے کہا ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے۔

مزیدخبریں