معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح حاصل ہوئی ، شاہینوں نے بھارت کے جنگی جہاز گرائے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب  دیا: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

06:08 PM, 26 Dec, 2025

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح حاصل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 10 مئی کو بھارت کے جنگی جہاز گرائے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے طیارے گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا اور آج بھارت مایوس ہو کر خاموش بیٹھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے میڈیا نے پاکستانی عسکری قیادت کی بہترین پالیسیوں کا اعتراف کیا اور پاکستان آج دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

گورنر سندھ نے بھارت میں اقلیتوں کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہاں اقلیتیں محفوظ نہیں اور انہیں مذہبی آزادی حاصل نہیں۔

مزیدخبریں