افغانستان نے پاکستانی سفیر ابرار حسین کی طلبی کرلی،سفیر کا مدلل جواب

افغانستان نے پاکستانی سفیر ابرار حسین کی طلبی کرلی،سفیر کا مدلل جواب

کابل: افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر ابرار حسین کو طلب کرکے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سرحد پار شیلنگ کی جا رہی ہے، سرحد بند ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستانی سفیر سید ابرار حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے شیلنگ میں پہل نہیں کی ، پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا، پاکستان نےجوابی کارروائی کی، امن قائم کرنے کے لیے سرحد بند کرنا ناگزیر تھا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آپریشن ردالفساد شروع کیا گیا ہے، سرحد بندکرنےکامقصدتھا کہ دہشت گرد پاکستان میں داخل نہ ہو سکیں، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہےاس لیےسرحدبند کرنے سے متعلق اقدامات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کےخاتمے کے لیےبارڈر مینجمنٹ ضروری ہے، سرحد بند کرنے کامقصدیہ بھی تھاکہ آپریشن کے باعث شدت پسند افغانستان سےشرانگیزکارروائیاں نہ کریں۔