اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے ،پاکستان پر کوئی آنچ نہ آئے:نواز شریف

اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے ،پاکستان پر کوئی آنچ نہ آئے:نواز شریف

لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے آخر کار خاموشی توڑتے ہوئے ایل او سی پر بھارتی طیاروں کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے ۔پاکستان پر کوئی آنچ نہ آئے جبکہ مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں والد نواز شریف سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کی در اندازی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے عوام اور فوج کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔