ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,400 روپے کی کمی

05:24 PM, 26 Feb, 2025

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2,400 روپے کم ہو کر 3,06,300 روپے پر آ گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2,058 روپے کمی کے بعد 2,62,602 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 2,916 ڈالر ہو گئی۔ سونے کی قیمت میں کمی کے بعد خریداروں کی دلچسپی میں اضافے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں