کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی فراہمی کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت صارفین کو سحر اور افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس کی دستیابی سہ پہر 3:30 بجے سے رات 10 بجے تک اور رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک جاری رہے گی۔ تاہم، صبح 9 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک اور رات 10 بجے سے رات 3 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
یہ اقدام رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ سحری اور افطار کے وقت پریشانی سے بچا جا سکے۔