ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے سفارتی حل کو ترجیح دی جا رہی ہے، امریکی نائب صدر

12:46 PM, 26 Feb, 2026

واشنگٹن : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے سفارتی حل کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایران مذاکرات کو سنجیدگی سے لے گا، اور کہا کہ اگرچہ صدر ٹرمپ کے پاس دیگر آپشنز بھی ہیں، امریکا تصفیے تک پہنچنے کی خواہش رکھتا ہے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ایرانی قیادت، بشمول سپریم لیڈر، کو یہ بات سمجھنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا واحد مقصد یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کے جوہری یا فوجی اقدامات پر مذاکرات سے کوئی حل نہ نکلا تو امریکا کے پاس سب سے طاقتور فوج موجود ہے، اور امریکی حکومت ایران کے ان اقدامات پر مسلسل نظر رکھے گی۔

مزیدخبریں