باجوڑ : ابابیل سکواڈ پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

10:32 AM, 26 Feb, 2026

باجوڑ:  باجوڑ میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز باجوڑ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

باجوڑ پولیس کے مطابق، دہشتگردوں نے ابابیل سکواڈ کی گشتی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل یار زادہ، داؤد خان، عمران اور سراج شہید ہو گئے جبکہ ارشاد خان اور عزیز الرحمٰن زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

نماز جنازہ میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس، ڈپٹی کمشنر، ایس پی انوسٹی گیشن، پولیس اور سول افسران، عمائدین علاقہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی، اور ان کے تابوتوں پر پھول رکھ کر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزیدخبریں