وفاقی آئینی عدالت کا ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری

11:35 AM, 26 Feb, 2026

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے ٹیکس چھاپوں کے بارے میں ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس حکام کسی بھی وقت، بغیر پیشگی نوٹس کے، کسی بھی جگہ چھاپہ مارنے کے مجاز ہیں۔ جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چھاپہ مارنے کے لیے ٹیکس دہندہ کے خلاف پہلے سے کوئی کیس چلنا ضروری نہیں۔ عدالت نے اس دلیل کو مسترد کر دیا کہ بغیر کیس کے چھاپہ مارنا غیر قانونی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ نے ٹیکس حکام کو قانون کے نفاذ کے لیے وسیع اختیارات دیے ہیں، اور عدالت ان اختیارات میں کوئی ایسی شرط نہیں لگا سکتی جو پارلیمنٹ نے نہیں رکھی۔

مزید برآں، عدالت نے ٹیکس حکام کو ہدایت دی کہ کمشنر کو تحریری طور پر بتانا ہوگا کہ چھاپہ کس قانون کی خلاف ورزی کی بنیاد پر مارا جا رہا ہے، اور ٹیکس حکام کو کمپیوٹر، دستاویزات اور اکاؤنٹس قبضے میں لینے کا مکمل اختیار بھی دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں