پی ٹی آئی کے لیے صرف پارٹی کے بانی کی رہائی ہی اہم ہے، باقی سب بے معنی ہے، خواجہ آصف

12:28 PM, 26 Feb, 2026

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کے لیے صرف پارٹی کے بانی کی رہائی ہی اہم ہے، باقی سب بے معنی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پختونخوا کی حکومت بانی پی ٹی آئی کے لیے رہائی فورس بنائے گی، مگر دہشت گردوں کے خلاف کوئی زبان نہیں کھولے گی، اور شہداء کے جنازوں میں شرکت سے بھی گریز کرے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ملک بھر میں پولیس اہلکاروں کی روزانہ شہادتیں ہو رہی ہیں، اور ان کے ساتھ ظلم کے واقعات ہو رہے ہیں، مگر پی ٹی آئی کی ترجیح بانی کی رہائی ہے، باقی سب چیزیں بے وقعت ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کے لیے وزارت اعلیٰ بچانے کی فکر ہے، جبکہ وطن کی سلامتی کو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے تمام گروپوں میں ہزاروں اختلافات ہیں، مگر ایک بات پر سب کا اتفاق ہے، اور وہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں رہنا پارٹی کے لیے سب سے بڑی ترجیح ہے۔

مزیدخبریں