سٹاک مارکیٹ میں  انڈیکس 4200 پوائنٹس کی اڑان کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر

04:28 PM, 26 Feb, 2026

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج سرمایہ کاروں کا غیر معمولی جوش و خروش دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے تاریخ کے تمام پچھلے ریکارڈ پامال کر دیے۔ معاشی استحکام کی لہر کے باعث مارکیٹ نے ایک ہی دن میں 4 نفسیاتی حدیں بحال کر لیں۔کاروباری سیشن کے اختتام پر انڈیکس میں 4 ہزار 266 پوائنٹس کا بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 893 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔
 آئی ایم ایف مذاکرات میں مثبت پیش رفت اور دوست ممالک سے قرضوں کے رول اوور کی خبروں نے مارکیٹ میں 'خریداری کا طوفان' برپا کر دیا، جس سے انڈیکس نے آناً فاناً چار اہم سنگِ میل عبور کیے۔

مزیدخبریں