راہول ڈریوڈ کا ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری لینے سے انکار

 راہول ڈریوڈ کا ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری لینے سے انکار

نئی دلی: بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ نے بنگلور یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری لینے سے معذرت کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور یونیورسٹی کی جانب سے 52ویں کانووکیشن کے موقع پر کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کا نام ڈاکٹریٹ کی اعزازی

ڈگری کے لئے منتخب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے ڈگری لینے سے معذرت کر لی۔

ڈریوڈ نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لئے منتخب کئے جانے پر شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ وہ خود ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ اکیڈمک ریسرچ کرنا چاہتے ہیں۔ اس لئے انہوں نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری لینے سے معذرت کی۔

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ 27 جنوری کو ہونے والے 52ویں کانووکیشن کے موقع پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری کے لئے تین ناموں میں سے راہول ڈریوڈ کا انتخاب کیا گیا تھا جب کہ گورنر کرناٹکا اور یونیورسٹی چانسلر واجو بھائی والا نے راہول ڈریوڈ کے نام کی منظوری دی تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے دیگر 2 ناموں سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔