مزید 75 ارب روپے مل گئے۔۔۔!!!

07:14 PM, 26 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 75 ارب روپے شامل کر دیئے۔

سٹیٹ بینک اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1 روز کے لئے 5.85 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 75 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.90 فیصد تا 5.84 فیصد سالانہ کے حساب سے 115 ارب 95 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

نیلامی میں 9بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 6 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ مرکزی بینک نے 5.85 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 43 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 14 ارب 5 کروڑ روپے منظور کئے۔

مزیدخبریں