پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ، بھارت کی مذمت سے گریز

پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ، بھارت کی مذمت سے گریز
سورس: File

واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ  پاکستان کو200ملین ڈالرز کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے۔امداد کے استعمال کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ اور غیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔ امریکی امداد کی مانیٹرنگ کیلئے مختلف جگہوں کے دورے کیے جاتے ہیں۔امریکی ڈیزاسٹرسینٹر نے پاکستان کے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔

نیڈ پرائس نے  بھارت میں میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر حملوں کی مذمت سے گریز کرتے کہا دنیا بھر کے ممالک سے آزادی اظہار رائے پر گفتگو ہوتی ہے۔بھارت کے ساتھ بھی انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی پر ہمارا مؤقف یہی ہے۔ 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے مودی پر بی بی سی کی دستاویزی فلم پر بھارتی پابندی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا امریکا بھارتی حکومت کی پابندی کو  میڈیا، اظہار رائے کی آزادی کا مسئلہ سمجھتا ہے؟ترجمان نے جواب دیا کہ ہم آزاد صحافت کی حمایت کرتے ہیں۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اظہاررائے ، مذہبی آزادی،انسانی حقوق اہم ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں