امریکی یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی بیٹی فاطمہ لاریجانی کو ملازمت سے برطرف کر دیا

02:50 PM, 26 Jan, 2026

واشنگٹن : امریکا کی مشہور ایموری یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی کو اپنی ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ فاطمہ لاریجانی ایموری یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ہیماٹولوجی اور میڈیکل آنکولوجی پڑھا رہی تھیں۔

ایموری یونیورسٹی کے ون شپ کینسر انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی ہے کہ فاطمہ لاریجانی اب ادارے کی ملازم نہیں رہیں، تاہم ادارے نے اس فیصلے کے بارے میں مزید تفصیلات دینے سے انکار کیا ہے۔

یہ اقدام امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ارل کارٹر کے مطالبے کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے یونیورسٹی حکام کو ایک خط لکھ کر فاطمہ لاریجانی کی برطرفی اور ان کا میڈیکل لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزیدخبریں