سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گیا

06:13 PM, 26 Jan, 2026

کراچی: سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہونے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 9345 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جو کہ پاکستان میں پہلی بار دس گرام سونے کے نرخ کو ساڑھے چار لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 109 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس سونا 5097 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

چاندی کی قیمت نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، فی تولہ قیمت میں 627 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چاندی کی قیمت 11 ہزار 428 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں