راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 15 روز کی توسیع، 6 فروری تک جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی برقرار

06:35 PM, 26 Jan, 2026

راولپنڈی : ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔ اب یہ پابندی 6 فروری 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔

 ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 کی توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔ شہر بھر میں ہر قسم کے جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔ کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش یا اسے ساتھ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 شور و غل اور اشتعال انگیزی روکنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔  امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیشِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

مزیدخبریں