بھارتی عدالت نےعجیب و غریب فیصلہ دے ڈالا

بھارتی عدالت نےعجیب و غریب فیصلہ دے ڈالا

نئی دہلی: مدراس ہائی کورٹ نے ایک حکم صادر فرمایا ہے جس میں ”وندے ماترم“ کو بھارتی قومی قرار دیا گیا ہے ۔بھارتی عدالت کے مطابق یہ ”قومی ترانہ“ اسکولوں اور کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے میں ایک بار، جبکہ سرکاری و غیر سرکاری دفتروں میں ہر مہینے کے دوران ایک مرتبہ گایا جائے۔
بھارتی آئین کے مطابق بھارت کا قومی ترانہ ”گن من جن“ ہے لیکن انتہاءپسند ہندو تنظیم آر ایس ایس نے طاقت کے زور پر یہ منوانا چاہتی ہے کہ بھارت کا اصل قومی ترانہ ”وندے ماترم“ کو ہونا چاہیے ۔ انکے مطابق یہ ہندو عقیدے کے عین مطابق ہے جبکہ گن من جن میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
جسٹس ایم وی مرلی دھرن نے اپنے حکم نامے میں یہ بھی لکھا کہ ”قومی ترانہ“ اسکولوں اور کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے میں ایک بار، جبکہ سرکاری و غیر سرکاری دفتروں میں ہر مہینے کے دوران ایک مرتبہ گایا جائے۔ تاہم اگر کسی فرد یا ادارے کو ”قومی ترانہ“ بجانے میں مشکل کا سامنا ہے تو اسے ایسا کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔
اس فیصلے پر تامل ناڈو کے وزیرِ تعلیم پرنس گجندرا بابو نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کو چلانے کے طریقہ کار کا فیصلہ کرنا عدالت کا کام نہیں۔