تحریک انصاف کی کامیابی پر جمائما خان کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کا پیغام سامنے آگیا

تحریک انصاف کی کامیابی پر جمائما خان کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کا پیغام سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔اس موقع پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے بھائی زیک گولڈ سمتھ نے بھی پاکستانیوں کے لیے پیغام بھیجا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر زیک گولڈ سمتھ نے پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور نعرہ ”پاکستان زندہ باد“پوسٹ کیا۔اس پر تحریک انصاف کے کارکنان نے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

9753e559a39804cb137acfe0ddb6437e



واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ن لیگ عام انتخابات میں واضح برتری کیساتھ شکست دے دی ہے، جبکہ عمران خان کو ملک کا آئندہ وزیراعظم بھی قرار دے دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم عمران خان کا پیغام جاری کردیا ہے۔ تاہم انتخابی نتائج میں برتری حاصل ہونے کے باوجود تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تاحال تقریر نہیں کی ہے۔ اب تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ عمران خان فاتحانہ تقریر شب 2 بجے کے بعد کریں گے۔ عمران خان مزید انتخابی نتائج کا انتطار کر رہے ہیں جس کے بعد وہ تقریر کریں گے۔