ہمارا معاشرہ دوہرے معیار کا شکار ہے، اُشنا شاہ

12:13 PM, 26 Jul, 2019

اسلام آباد:اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ ہمارا معاشرہ دوہرے معیار کا شکار ہے۔

انسٹا گرام میں اُشنا شاہ نے اپنی ایک پوسٹ میں کہاکہ ہمارے معاشرے میں دوہرے معیار کے ساتھ ساتھ خواتین پر نا انصافی بھی کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کا شمار ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جہاں باضابطہ طور پر شادی کی پیشکش پر تنقید اور بیوی پر شوہر کے تششدد کو ذاتی مسئلہ سمجھا جاتا ہے جو دینی لحاظ سے بھی سراسر غلط ہے۔

مزیدخبریں